مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال کا صحارا ایکسپو 2022 میں پاکستان پویلین کا دورہ
مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال کا صحارا ایکسپو 2022 میں پاکستان پویلین کا دورہ
مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے منگل کو قاہرہ میں منعقدہ صحارا ایکسپو 2022 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ چار روزہ عالمی نمائش14 ستمبر 2022 تک قاہرہ میں جاری رہے گی جس کا افتتاح 11 ستمبر کو مصر کے وزیر زراعت نے کیا تھا۔
رواں سال دنیا کے 20 مختلف ممالک سے بالخصوص زرعی شعبہ سے تعلق رکھنے والی 170 کمپنیاں نمائش میں شرکت کر رہی ہیں ۔ پاکستان سے 5 کمپنیاں بھی عالمی نمائس حصہ لے رہی ہیں جن میں ملت ٹریکٹرز، فرائیز لینڈ کیمپینا اینگرو، کانٹی نینٹل ایگرو سائینسز، افکار ذہابیہ ٹریڈرز اور ال عنایت شامل ہیں۔ پاکستان پویلین کے دورہ کے موقع پر ساجد بلال نے ایکسپو میں پاکستان کے نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رابطوں کے فروغ اور مصری مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔ واضح رہے کہ صحارا ایکسپو زرعی سپلائی چین کے مختلف شعبوں کے مقامی اور علاقائی صنعت کاروں اور تاجروں کے ایک مضبوط پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ نیٹ ورکنگ اور کاروبار کو وسعت دینے کے لیے ایک سنہری موقع سمجھا جاتا ہے خاص طور پر بہت سے بین الاقوامی وفود بشمول چین، جرمنی، ہالینڈ، پولینڈ، اسپین، اٹلی، فرانس، انڈیا، اردن، ترکی اور لبنان کے علاوہ 20,000 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی مندوبین بھی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں ۔